چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار امجد جلیل نے استعفیٰ دیدیا۔
سردار امجد جلیل نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بہت دکھ اور افسوس ہو رہا ہے آزاد کشمیر کے غریب لوگ بجلی اور آٹے کیلئے احتجاج کررہے ہیں موجودہ صورتحال کی ذمہ داری وزیراعظم آزاد کشمیر اور کابینہ پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سے آزادکشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ فٹ بال کھیلا جا رہا تھا، وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کی عدم دلچسپی کے باعث یہ حالات پیدا ہوئے، آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ تھا اب یہاں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔