اہم خبریںتازہ ترینکھیل

آپ شادی کب کریں گے؟محمد رضوان کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب

لاہور(اے ون نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے محمد رضوان کے شادی سے متعلق سوال کو دلچسپ جواب دے کر ٹال دیا۔

سوشل میڈیا پر فینز سے گفتگو کے خصوصی سیشن میں محمد رضوان نے بابر کو کپتان کہتے ہوئے سوال کیا کہ کپتان آپ کی شادی کب ہے؟ اس پر بابر نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں جانتا تھا کہ آپ یہی سوال کریں گے۔

رضوان نے بابر سے کہا کہ جواب تو آپ نے دینا پڑے گا، رضوان کے اصرار پر بابر نے کہا کہ میں آپ کو اکیلے میں اس کا جواب دوں گا۔

اس کے بعد میزبان نے بابر کیلئے خاتون مداح کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے پوچھا تھا کہ آپ دوستوں کی شادیوں کا کھانا کھا کر تھکتے نہیں؟سوال کے جواب میں بابر نے بتایا کہ’ پچھلے کچھ دنوں سے جب میں صبح اٹھتا ہوں تب میری شادی ہورہی ہوتی ہے، شام میں واپس آتا ہوں تو مجھے شادی کی مبارکباد دی جارہی ہوتی ہے، میرا خیال ہے کہ لوگ میری شادی کرچکے ہیں اب وہ کہہ رہے دوسرے کی تیاری کرو‘۔

اسی دوران محمد رضوان نے بتایا کہ بابر کی شادی کی خواہش مجھ سے زیادہ میری اہلیہ کی ہے، وہ یہی پوچھتی ہیں کہ بابر کی شادی کب ہونی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button