اسلام آباد(اے ون نیوز)مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جولائی کے بلوں میں کی جائیں گی، اضافے
کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 41 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔