اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو بجلی کا ایک اور بڑا جھٹکا

اسلام آباد (اے ون نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ایک اور بجلی کاجھٹکا،نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) برائے جون کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی پی پی اے نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے 26 جولائی 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، جس کے بعد 1.81 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ اس کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صارفین سے مئی کے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button