اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور،امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت

لاہور(اے ون نیوز)امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ ئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور مظفر حسین کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی،مظفر حسین کی لاش اسکی موجودہ بیوی حلیمہ بی بی اور سابقہ بیوی پروین نے وصول کی۔

ایف آئی آر میں نامزد ملزم طیفی بٹ اور گوگی بٹ کی ٹریول ہسٹری بھی پولیس نے حاصل کر لی ،مقدمہ میں نامزد ملزم گوگی بٹ کا بیرون ملک فرار ہونے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

انوسٹی گیشن پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے، سب انسپکٹر شکیل بٹ کو عینی شاہد کے طور پر شامل تفتیش کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button