اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

بالاج ٹیپو قتل کیس، گوگی بٹ کا بہنوئی خواجہ ندیم وائیں گرفتار

امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں نامزد مفرور ملزم گوگی بٹ کے بہنوئی خواجہ ندیم وائیں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے امیر بالاج ٹیپو کے قتل میں ملوث گوگی بٹ کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردیں ہیں جبکہ گزشتہ رات ملزم کے بہنوئی خواجہ ندیم وائیں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق خواجہ ندیم وائیں کو انویسٹی گیشن پولیس نے رائل پارک سے گرفتار کیا۔حکام کے مطابق اس سے قبل وسیم وائیں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کی شب لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کو قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ پولیس نے تھانہ چوہنگ میں درج کر رکھا ہے۔

مقدمے میں 4 نامعلوم حملہ آوروں کے ساتھ خواجہ تعریف عرف طیفی اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو بھی نامزد کیا گیا اور مدعی مقدمہ کے مطابق حملہ آور نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ سے دشمنی کے باعث فائرنگ کی۔کیس میں نامزد مفرور ملزم گوگی بٹ کا نام پروویشنل نیشنل آئیڈنٹیفیکیشن لسٹ ( پی این آئی ایل ) میں بھی ڈال دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button