اہم خبریںبرطانیہ

طلحہ گھمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے

برن(عمران مزمل سے) سوئٹزر لینڈ میں مقیم پاکستانی بزنس مین اور اوورسیز منڈی بہاوالدین کے سینئر نائب صدر انصر اقبال گھمن کے بیٹے طلحہ گھمن اس با برکت رمضان المبارک کے مہینے میں عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کے سینئر رہنما عارف گھمن، سوشل ورکر چودھری شہباز دھدرا اور صحافی عمران مزمّل نے انصر اقبال گھمن کے گھر جا کر ان کے بیٹے کو مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر عمران مزمّل کا کہنا تھا اللہ کے گھر جانا بہت بڑی سعادت بندی کی بات ہوتی ہے اور بطور مسلمان ہمارا یہ یقین ہے اللہ اسی کو اپنے گھر بلاتا ہے جس سے وہ راضی ہوتا ہے۔

انصر اقبال گھمن نے اسی مناسبت سے ایک بہت شاندار افطاری کا انتظام کیا۔ نمازمغرب ادا کی گئی اور انصر گھمن شاندار افطاری کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button