اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

بلاول بھٹو کے نام لئے بغیر نواز شریف پر تابڑ توڑ حملے

لاہور(اے ون نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پاکستان کے ہر حلقے سے الیکشن لڑ رہی ہے ۔

ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ، ہم اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے ، ن لیگ اور پی ٹی آئی نہیں پیپلزپارٹی عوام کی نمائندگی کر سکتی ہے ، پی پی کا پہلا وعدہ یہ ہے کہ عوام کی تنخواہیں دگنی کرینگے۔

اگلی بار جب دل میں تکلیف ہوگی تو آپ کیلئے مفت علاج کا ہسپتال بنائیں گے ، اگلی بار 8 فروری کو دل کی تکلیف ہونی ہی ہے ، بلاول بھٹو
رائیونڈ میں جو ہم ہسپتال بنائیں گے اس میں آپ کا علاج ہوگا ،دل کی تکلیف ہوتی ہے تو خود لندن بھاگ جاتے ہیں۔

اس وقت بھی کہا تھا اتنا دور جانے کی ضرورت نہیں ، کراچی میں ہم نے این آئی سی وی ڈی بنادیا ہے ، ہم ن لیگ یا پی ٹی آئی کی طرح چھوٹے وعدے نہیں کررہے ، پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں عوام کو مفت تعلیم دینی ہے ،پیپلزپارٹی غریب خاندان کیلئے 300 یونٹ تک بجلی مفت دلائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button