چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری انگریزی محاورے کی اردو کرنے میں مشکل کا شکار ہوگئے۔کراچی میں تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کو دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، وہ بھی اس دوران ہنس پڑے۔
پی پی چیئرمین انگریزی محاورے کو اردو میں تبدیل کرتے ہوئے مشکل میں پڑگئے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی کو انگلی دیتے ہیں تو وہ پورا۔۔۔، بلاول بھٹو کے منہ سے یہ الفاظ سن کر وہاں موجود لوگ ہنسنا شروع ہو گئے جس پر بلاول بھٹو کو فوری اپنے جملے کا احساس ہو گیا اور پھر انہوں نے انگلش زبان میں بتا یا میرا مقصد تھا کہ کسی کو انچ دیں اور وہ ایک میل لے جائے۔بلاول بھٹو اپنے اس اردو ترجمے پر خود بھی ہنس پڑے اور کہا کہ اب میرے اس جملے کی کتنی میمز بنیں گی۔