انقرہ(اے ون نیوز)ا نقرہ میں پولیس ڈائریکٹوریٹ پر خودکش حملے کی ویڈیو سامنے آ گئی،مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب حملہ آور نے فائرنگ کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ میں داخل ہونے کوشش کی تو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے انتہائی مستعدی سے ان کے حملے کو ناکام بنایا ۔
دونوں حملہ آور گاڑی سے اتر کر پولیس ڈائریکٹوریٹ کی طرف دوڑ لگا دیتے ہیں اور فائرنگ شروع کر دیتے ہیں۔
اسی دوران ایک خود کش حملہ آور نے اپنی جیکٹ کو بلاسٹ کر لیا جبکہ دوسرا پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
#انقرہ میں پولیس ڈائریکٹوریٹ پر #خودکش حملے کی چاروں مختلف فوٹیجز ۔
مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب حملہ آور نے فائرنگ کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ میں داخل ہونے کوشش کی تو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے انتہائی مستعدی سے ان کے حملے کو ناکام بنایا #Ankara #Suicide #attack #BREAKING… pic.twitter.com/otG1bVchMO— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) October 1, 2023