اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

پشاور دھماکے میں ہلاک تینوں دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی

سی ٹی ڈی نے پشاور بورڈ بازار دھماکے کی تفصیلات جاری کر دیں،دھماکے میں ہلاک تینوں دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی۔

خودکش حملہ آور سلمان پشاور کے علاقے تہکال میں رہائش پزیر تھا جبکہ ہلاک دوسرے دہشتگرد کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق زخمی تیسرے دہشت گرد کا نام عثمان ہے اور یہ تینوں دہشت گرد موٹر سائیکل پر تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملہ آور سمیت تینوں دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی، دہشتگرد 5 کلو گرام بارودی مواد لے کر اپنے ہدف کی طرف جا رہے تھے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button