اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

سفارت کاروں کی سکیورٹی پر مامور پولیس موبائل پرحملہ، اہلکار شہید، 3زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سوات مالم جبہ روڈ پر بم حملے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ جہان آباد کے مقام پر ہوا جس کے نتیجے میں میں کانسٹیبل برہان شہید اور تین اہلکار سرزمین، حسین گل اور امان اللہ زخمی ہو گئے اور پولیس موبائل کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

اس قافلے میں بوسنیا، روس، ویتنام، ایتھوپیا، روانڈا، زمبابوے، انڈونیشیا، ازبکستان، ترکمانستان، قازقستان اور پرتگال کے سفارت کار شامل تھے۔ تمام سفارت کار مکمل طور پر محفوظ رہے۔

پولیس وین پر بم دھماکے میں زخمی اور شہید پولیس اہلکار کی میت سیدو شریف اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button