اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ

پشاور،حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکہ

پشاور (اے ون نیوز )پشاور کے علاقے حیات آباد میں حساس ادارے کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے میں 7 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ حیات آباد میں خودکش حملہ آور نے گاڑی ایف سی کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 7 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ، ایف سی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں، پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ،سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button