اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لیبیا کے قریب تارکین وطن کی 2 کشتیاں الٹنے سے پاکستانیوں سمیت57 افراد جاں بحق

طرابلس(اے ون نیوز) لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 57 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈوبنے والی ایک کشتی میں تقریباً 80 افراد سوار تھے، ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ سے مزید لاشیں نکالے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حادثے کے شکار ہونیوالی کشتیوں میں یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، شام، تیونس اور مصر سے تھا۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 441 تارکین وطن یورپ جانے کی کوشش کے دوران بحیرہ روم کو عبور کرتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں جو تین ماہ کے عرصے میں گزشتہ چھ سالوں میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button