اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایک اور کشتی ڈوب گئی،69افراد ہلاک

کشتی میں تقریباً 80 افراد سوار تھے جو خطرناک سفر کے دوران ڈوب گئی، صرف11 افراد زندہ بچ پائے

مراکش(اے ون نیوز)مراکش کے ساحل پر کشتی الٹنے سے کم از کم 69 افراد ہلاک ہو گئے جن میں مالی کے 25 شہری بھی شامل تھے۔

غیر ملی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثہ 19 دسمبر کو پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں تقریباً 80 افراد سوار تھے جو خطرناک سفر کے دوران ڈوب گئی، بد قسمت کشتی میں سوار صرف 11 افراد زندہ بچ پائے۔

بیرون ملک مالی شہریوں کی وزارت کے مطابق صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے کرائسس یونٹ قائم کردیا گیا ،متاثرین میں سے اکثر کا تعلق مالی کے مغربی علاقے کائیس سے تھا جہاں سے وہ تعمیراتی صنعت میں کام کی تلاش کے لیے موریطانیہ ہجرت کر گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق یورپ اور امریکا میں موجود اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت کے بعد متاثرین نے حوصلہ پایا کہ وہ خطرناک سفر اختیار کریں جب کہ ان میں سے کچھ نے اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر ہی خطرناک سفر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button