اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

یونان کشتی حادثہ کی حتمی رپورٹ آ گئی،کتنے انسانی سمگلر گرفتارہوئے ہیں،بڑے انکشافات

اسلام آباد(اے ون نیوز)یونان کشتی حادثہ کی حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاندانوں اور رشتہ داروں کی معلومات پر147 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی ہوئی، واقعے کے بعد 163 مقدمات درج ہوئے،3 انکوائریاں مکمل کی گئیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کریک ڈاو¿ن کے دوران 36 انسانی ا سمگلرز کو گرفتار کیا گیا، 32 بیرون ملک ہیں،ایف آئی اے نے 262،وزارت خارجہ نے 278 متاثرہ خاندانوں کی لسٹیں تیار کیں،واقعے میں 12 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا،262 لواحقین کے ڈی این اے سیمپل حاصل کئے گئے۔

نادرا کو 82 افراد کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا فراہم کیا گیا،15 مقتولین کے فنگر پرنٹس میچ کرگئے،متاثرین کی اکثریت پاکستان سے ای ویزے پر بیرون ملک سفر کرکے لیبیا پہنچی،لیبیا سے وہ مچھیروں کی کشتی پر یونان کیلئے روانہ ہوئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button