اہم خبریںتازہ تریندنیا

طلبا کی کشتی ڈوبنے سے 14 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گجرات میں پکنک منانے آئے اسکول کے طلبا کی کشتی جھیل میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 2 اساتذہ اور 14 بچے ہلاک ہوگئے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ریاست گجرات کے شہر ودودرہ کی ہرنی جھیل میں پیش آیا،جہاں نجی اسکول کے بچے پکنک منانے آئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت کشتی میں بچوں سمیت 27 افراد سوار تھے اور کسی نے بھی مبینہ طور پر لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔

حادثے میں 14 بچے اور 2 اساتذہ ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 11 لاپتا بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مقامی سیاستدان کا کہنا ہے کہ یہ کشتی کے ٹھیکیدار کی غلطی تھی۔ کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے  2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لواحقین کے لیے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button