تازہ تریندنیا

مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی شدید فائرنگ ، 9 فلسطینی شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں چھاپے کے دوران فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک ہسپتال کے اندر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی  ۔ 9 شہید ہونیوالوں میں سے صرف ایک نوجوان کی شناخت  24سالہ سائب اعصام کے نام سے ہوئی ہے ۔

  واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں اسرائیلی جارحیت سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے جس میں پانچ بچے بھی شامل ہیں ، ان میں 15 افراد کو جنین میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button