اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جعلی سرٹیفکیٹس پر نرسز کو سعودی عرب بھجوانے کا سکینڈل، ملزمان کو 41 سال قید، 92 لاکھ جرمانہ

اسلام آباد(اے ون نیوز)اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے نے جعلی سرٹیفکیٹس پر 92 نرسز کو سعودی عرب بھجوانے کے کیس میں دو ملزمان کو مجموعی طور پر 41 سال قید اور 92 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

راولپنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے عبدالرحمان نے 92 نرسز کو جعلی سرٹیفیکیٹس پر سعودی عرب بھجوانے کے اسکینڈل کے حوالے دائر کیس کی سماعت کی اور ملزمان کو سزا سنائی۔

عدالت نے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 41 سال قید اور 92 لاکھ روپے جرمانہ سزا دی، ملزمان ذوالفقار عرف میاں اور غلام فرید کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا تھا کہ ملزمان نے 92 عام خواتین کو نرسیں ظاہر کر کے سعودی عرب بھیجا تھا جبکہ سعودی حکومت نے مذکورہ نرسز کے جعلی ہونے پر سب کو ڈی پورٹ کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے2024 میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button