اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

رائےونڈ میں قاری نے بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر چھت سے نیچے پھینک دیا

رائےونڈ(اے ون نیوز)لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں قاری کی مبینہ زیادتی کا شکار 8 سالہ بچہ اسپتال میں کئی روز موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کےبعد دم توڑ گیا۔

قاری نے جرم چھپانے کیلئے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا تھا۔

پولیس کے مطابق 8 سالہ بچے کو چند روز قبل قاری نے زیادتی کانشانہ بنایا اور پھر اسے بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا۔

بچہ چلڈرن اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو ) میں زیر علاج تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔

پولیس نے ملزم قاری کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی تھی اور ملزم قاری رضوان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button