چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئیں۔
نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کے سامنے 11 سوال رکھےگئے۔نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی سے پوچھا گیاہےکہ آپ نے تعلیم کہاں سے حاصل کی اور کیا آپ نے اسلامی تدریسی کورس بھی کیا؟ القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ بنانےکا مقصدکیا تھا؟کیا بطور ٹرسٹی ہونے کے ساتھ بطور استاد بھی کوئی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں؟کیا بطور ٹرسٹی یا استاد یونیورسٹی سے کسی قسم کی تنخواہ یا مراعات لیتی رہی ہیں؟القادر یونیورسٹی بنانےکا خیال کس کا تھا اور جگہ کا تعین کس نےکیا؟آپ بطور ٹرسٹی القادر یونیورسٹی میں کیا ذمہ داریاں ادا کررہی تھیں؟ فرحت شہزادی کو آپ کیسے جانتی ہیں؟ کیا آپ ان کے مالی معاملات اور کردار کے بارے میں مطمئن ہیں؟ نیب کے بقیہ سوال پیسے کی ٹرانزیکشن کے بارے میں ہیں، بشریٰ بی بی کی لیگل ٹیم 11 سوالوں کا جواب جمع کروائےگی۔