توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر گرفتاری دیدی۔ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14، 14 سال قید ، ایک ارب 57 کروڑ جرمانہ اور 10 سال کیلئے نا اہل قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے جس وقت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی تو وہ عدالت میں موجود نہیں تھیں، اب بشریٰ بی بی اپنی گرفتاری کیلئے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پر پانچ سے اندر داخل ہو ئیں۔