توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بعد جیل انتظامیہ کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا میڈیکل کرایاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت کی جانب سے 14سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں گرفتاری دیدی،ذرائع جیل انتظامیہ کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو خواتین کی بیرک میں منتقل کردیاگیا ہے،بشریٰ بی بی کا میڈیکل کرایاجائے گا.
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قیدبامشقت سنائی، عدالت نے ایک ارب 57 کروڑ جرمانہ اور 10 سال کیلئے نا اہل قرار دیدیا ہے۔