اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کس وزیر کو کون سی وزارت ملی ہے؟تفصیلات آ گئیں

اسلام آباد(اے ون نیوز)شہباز شریف نے کابینہ کو محکمے تفویض کر دیے ہیں،خواجہ آصف کو دفاع کے ساتھ دفاعی پیداوار اور ایوی ایشن کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے،اسحاق ڈار کو خارجہ امور، احسن اقبال کو منصوبہ بندی کی وزارت دی گئی ۔

رانا تنویر حسین کو صنعت و پیداوار، اعظم نذیر تارڑ کو قانون و انصاف اور انسانی حقوق کی وزارتیں دی گئی ہیں،چوہدری سالک حسین کو اوور سیز پاکستانی، عبد العلیم خان کو نجکاری اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کا پورٹ فولیو دیا گیا،جام کمال خان تجارت، انجینئر امیر مقام کو سیفران، قومی ورثہ و ثقافت کے پورٹ فولیو دیے گئے۔

اویس خان لغاری ریلوے، عطا تارڑ کو وزارت اطلاعات کو نشریات کا قلمدان سونپ دیا گیا،خالد مقبول صدیقی کو سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت تعلیم کا چارج دیا گیا ،قیصر احمد شیخ کو وزارت بحری امور، مصدق ملک کو پیٹرولیم کے ساتھ توانائی کا اضافی چارج بھی دیاگیا۔

ریاض حسین پیرزادہ کو ہاوسنگ اینڈ ورکس، محمد اورنگزیب کو خزانہ اور ریونیو کا چارج دیا گیا ہے،احد چیمہ کو اکنامک فئئیرز، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا چارج دیا گیا ہے،محسن نقوی داخلہ کے وفاقی وزیر ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button