اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

فیصل آباد، گرلز ہاسٹل انچارج کا بھائی طالبات کی نہاتے ہوئے ویڈیو بناتا رہا

فیصل آباد میں نجی گرلز ہاسٹل میں مقیم طالبات کی خفیہ طور پر غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کی شکایت پر نجی ہاسٹل میں مقیم طالبات کی خفیہ طورپر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

طالبہ نے شکایت کی کہ ہاسٹل کی انچارج خاتون کے بھائی نے اس کی واش روم میں نہانے کے دوران ویڈیو بنائی، ملزم موبائل فون کو استعمال کرتے ہوئے ایک سوراخ کے راستے خفیہ طور پر ویڈیوبنا رہا تھا کہ اس کی موبائل پرنظر پڑ گئی۔

پولیس نے طالبہ کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے پر تھانہ ویمن میں مقدمہ درج کر کے ہاسٹل انچارج ہنزہ اور ویڈیو بنانے والے اس کے بھائی عمر کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button