اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

لندن،عمران خان کو سزا دینے والے جج کی گاڑی کو پی ٹی آئی کارکنوں نے گھیر لیا۔۔ویڈیو دیکھیں

لندن (اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورکو لندن میں تحریک انصاف کے حامیوں نے گھیر لیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈ یا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جج ہمایوں دلاور اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی شروع کردی اور گاڑی کے قریب آنے لگے تاہم وہاں موجود سیکیورٹی نے مشتعل کارکنوں کو گاڑی کے قریب نہ آنے دیا۔مشتعل افراد نے جج ہمایوں دلاور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “YOU WILL NOT FIND PEACE”۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے کرپٹ کرپٹ کے نعرے بھی لگائے گئے۔


واضح رہے کہ ہمایوں دلاوران دنوں جوڈیشل ٹریننگ کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ وہ برطانیہ کی یونیورسٹی آف ہل میں ہیومن رائٹس اور رول آف لا پر جوڈیشل ٹریننگ لے رہے ہیں جس کا دورانیہ 5 سے 13 اگست تک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button