اہم خبریںتازہ تریندنیا

چین نے 6 ملکوں کے شہریوں کو بڑی سہولت دے دی

بیجنگ(اے ون نیوز)چین نے دنیا کے 6 ملکوں کے شہریوں کو بڑی سہولت دے دی

تفصیلات کے مطابق چین نے 14 مارچ سےآزمائشی بنیادوں پرسوئٹزرلینڈ،آئرلینڈ،ہنگری، آسٹریا، بیلجیم اور لکسمبرگ کے لیے ویزا فری پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعرات کو14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے جاری اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ دنیا کے مزید ممالک بھی چینی شہریوں کو ویزا کی سہولت فراہم کریں گے اور سرحد پار سفر کے لیے فاسٹ ٹریک نیٹ ورکس کے قیام اور بین الاقوامی مسافر پروازوں کی تیزی سے بحالی کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمارے ساتھ مل کرکام کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سے چینی شہریوں کے لیے بیرون ملک سفرمیں زیادہ آسانی پیدا ہوگی اور غیر ملکی دوستوں کو چین میں اپنے گھر کا احساس ہو گا۔ وانگ نے مزید آزاد تجارتی معاہدوں کوفروغ دینے،آزاد تجارتی علاقوں کے عالمی سطح پر مبنی نیٹ ورک کو وسعت اور عالمی صنعتی، سپلائی اور ڈیٹا چینز کو مستحکم اور بلا روک ٹوک کام کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کا وعدہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button