اسلام آباد(اے ون نیوز)سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے 23 صفحات پر محفوظ شدہ فیصلہ تحریرکیا ،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیلیں منظور کی جاتی ہیں، شوکت عزیز صدیقی کو ریٹائرڈ جج کی تمام مراعات دی جائیں۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بحال نہیں کیا جا سکتا،فیصلہ میں تاخیر سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عمر 62 سال سے زیادہ ہو چکی ، جسٹس شوکت صدیقی کو ریٹائرڈ جج تصور کیا جائے۔