اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق نظر ثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(اے ون نیوز) سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی فیض آباد نظر ثانی بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہوں گے۔درخواست پرسماعت 28 ستمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ کی منظوری کے دوران ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی پرتحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ نے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا دیا تھا، دھرنے کے خاتمے کے لئے عدالت نے حکم بھی جاری کیا تھا تاہم طاقت کے استعمال پرکئی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا تھا اورملک بھرمیں دھرنے دیئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button