اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

جنرل ہسپتال میں ڈیڑھ سالہ بچی کا کامیاب آپریشن، پیٹ سے ہیئر کلپ نکال لیا گیا

لاہور(اے ون نیوز)جنرل ہسپتال میں ڈیڑھ سالہ بچی کا کامیاب آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے ہیئر کلپ کو نکال لیا گیا۔

جنرل اسپتال کے ڈاکٹر حسن سلمان نے بتایا کہ چونگی امر سدھو کی رہائشی بچی مومنہ نے کھیلتے ہوئے بالوں میں لگانے والا کلپ نگل لیا تھا جس کے بعد اس کی طبعیت خراب ہونا شروع ہوئی۔

بچی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر بچی کے فوری ضروری ٹیسٹ کیے گئے جس سے معدے میں بالوں کے کلپ کے موجود ہونے کی تشخیص ہوئی۔ اینڈو اسکوپی کے ذریعے بچی کے معدے سے کلپ نکال لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button