کراچی (اے ون نیوز) جسٹس (ر) مقبول باقر کو نگران وزیراعلیٰ سندھ نامزد کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اوراپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان مشاورت کے بعد جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کیا گیا، مقبول باقر سندھ کے 8 ویں نگران وزیراعلیٰ ہوں گے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ کے لئے کچھ دنوں سے بات چیت چل رہی تھی، جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ معتبر صاحبان نے بتایا مجھے نگران وزیراعلیٰ سندھ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ حلف برداری سے متعلق ابھی بات نہیں ہوئی۔