اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں،حرام کھانے پر لعنت بھیجتا ہوں،محسن نقوی

لاہور(اے ون نیوز)وزیر اعلی محسن نقوی نے ایف آئی آر کا بروقت اندراج کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زیر تعمیرنئے راوی پل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آنے کا نہیں، واپس جانے کا ارادہ ہے۔حرام کھانے پر لعنت بھیجتا ہوں اور جو کھاتے ہیں ان پر بھی لعنت بھیجتا ہوں،جو کھا چکے ہیں ان پر بھی لعنت بھیجتا ہوں۔ سی ایم آفس کا خرچہ خود اٹھارہا ہوں، بجلی کا بل ایک تہائی کم ہوچکا ہے۔ میں اور میرے وزراءاور مشیرتنخواہیں نہیں لیتے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس بن چکے ہیں۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ گاڑی یا موٹر سائیکل چلا ئیں لیکن لائسنس نہ ہو۔ون وے کی خلاف ورزری پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ پہلے راولپنڈی، لاہور،فیصل آباد اور دیگر بڑوں شہروں میں صرف 100سے 200لائسنس بنتے تھے۔

اب لاہور میں روزانہ 30سے 40 ہزار لائسنس بن رہے ہیں، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں 8 ہزار تک لائسنس بن رہے ہیں۔ڈرائیونگ لائسنس کی پابندی پر عملدر آمد کرانے کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے۔ 31دسمبر تک لائسنس بنانے پر پرانی فیس لاگو رہے گی، یکم جنوری سے نئی فیس عائد ہوگی۔ اگر 31دسمبر تک لائسنس بنوالیا جائے تو بچت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button