اہم خبریںتازہ ترینکھیل

ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو سری لنکا کے ہاتھوں بھی عبرتناک شکست

بنگلور (اے ون نیوز)آئی سی سی ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ۔انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 34 ویں اوور میں 156رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی جس کے جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف26ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر جونی بیئرسٹو اور ڈیوڈ ملان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آئے دونوں کھلاڑی 28 اور 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،ان کے بعد آنے والے جوئے روٹ 3 سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔جوز بٹلر صرف 8 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔بین سٹوکس 43رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ ان کے علاوہ کوئی بھی انگلش کھلاڑی قابل ذکر سکور نہ کر سکا۔

سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے تین کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ اینجلومیتھیوز اور کسون رجیتھا نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،مہیش نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا 4اور کوشل مینڈس 11رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔پاتھم نسانکا 77اور سدھیرا سمارا وکرما 65سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button