کراچی (اے ون نیوز)پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں عبدالرزاق نے کہا کہ مجھے مثال کچھ اور دینی تھی لیکن میرے منہ سے ایشوریا رائے کا نام نکل گیا جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں، میری نیت انکی تضحیک کرنا نہیں تھی۔