اہم خبریںتازہ ترینکھیل

بھارت، ریاست گجرات میں انڈر 19 ٹورنامنٹ کے دوران بلے باز نے320 گیندوں سے 498 رنز بنا ڈالے

احمد آباد (اے ون نیوز) بھارتی ریاست گجرات میں انڈر 19 ٹورنامنٹ کے دوران 18 سالہ بلے باز درون ڈیسائی نے 498 رنز بنا کر اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرا لیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سینٹ زاویئرز سکول (لویولا) کے 18 سالہ درون ڈیسائی نے سنٹرل بورڈ ا?ف کرکٹ احمد آباد کے زیر اہتمام جاری دیوان بلوبھائی کپ انڈر۔

19 ملٹی ڈے ٹورنامنٹ میں شیوے کرکٹ گراو¿نڈ، گاندھی نگر میں کھیلے گئے میچ کے دوران اپنے سکول کی نمائندگی کرتے ہوئے جے ایل انگلش سکول کیخلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 498 رنز بناڈالے۔ درون ڈیسائی سب سے بڑا سکور کرنے والے بھارت کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل ممبئی کے پرناو دھناوڑے 1009 رنز ناٹ آو¿ٹ کے ساتھ پہلے ، پرتھوی شا 546 رنز کے ساتھ دوسرے ، ڈاکٹر ہیویلا 515 رنز کے ساتھ تیسرے ، چمن لال 506 رنز ناٹ آو¿ٹ کے ساتھ چوتھے اور ارمان جعفر 498 رنز کے ساتھ ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں 5ویں نمبر پر ہیں۔

درون ڈیسائی نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ 500 رنز سکور نہ کر سکے کیونکہ انہیں علم ہی نہیں تھا کہ کہ وہ 500 کے سنگ میل کے اتنے قریب پہنچ چکے ہیں۔ درون ڈیسائی کے مطابق جس گراو¿نڈ میں وہ کھیل رہے تھے وہاں کوئی سکور بورڈ نہیں ہے اور میری ٹیم نے مجھے یہ نہیں بتایا کہ میں 498 پر بیٹنگ کر رہا ہوں، میں اپنا سٹروک کھیلنے گیا اور آو¿ٹ ہو گیا لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں وہ رنز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

درون ڈیسائی نے اپنی اننگز کے دوران 320 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 86 چوکوں کی مدد سے 498 رنز سکور کئے۔ اس میچ میں ان کی ٹیم نے جے ایل انگلش سکول کے خلاف ایک اننگز اور 712 رنز کی فتح حاصل کی۔ درون ڈیسائی گجرات کی انڈر 14 ٹیم کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button