اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

ایبٹ آباد،سنگدل ما ں نے3بچوں کی گردنیں کاٹ ڈالیں

ایبٹ اباد(بیورو رپورٹ) ایبٹ آباد تھانہ نواں شہر کی حدود محلہ موسی زئی میں حقیقی والدہ نے اپنے تین کمسن بچوں بچوں کی گردنیں کاٹ ڈالیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ نواں شہر کے محلہ موسی زئی میں ح نامی خاتون جو کہ اپنے والد کے گھر آئی ہوئی تھی نے اپنے کمسن بچوں جن کی عمریں بالترتیب 8 ماہ، 3 سال اور 5 سال ہیں کے گلے پر چھُری پھیر کر گردن کاٹ دی اور خود بھی اپنا گلا کاٹ ڈالا۔

جس پر 8 ماہ کا بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر دو بچوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس پہچایا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی گئی اور خود ملزمہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پولیس نے پہنچایا جہاں پر ملزمہ کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ دماغی و نفسیاتی مریضہ ہے تاہم پولیس نے ملزمہ کے خلاف ایف آئی اے درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button