اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

جمشید دستی کا پولیس پر چھاپے اور گھر والوں پر تشدد کا الزام۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں

پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما جمشید دستی نے پولیس پر گھر چھاپے اور گھر والوں پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

جمشید دستی نے نامعلوم مقام سے ویڈیو بیان جاری کرکے کہا کہ سی ٹی ڈی نے میرے گھر چھاپہ مارا، گھر والوں کو تین گھنٹے تک یرغمال بنایا گیا اور گھر والوں اور بچوں پر تشدد کیا۔

انہوں نے کہا کہ موبائل فون چھینے گئے اور سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیے گئے۔

جمشید دستی نے چیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل بھی کی۔

دوسری جانب مظفر گڑھ کے تھانیدار خرم ریاض نے جمشید دستی کے گھر پر چھاپے کا الزام مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ نہ جمشید دستی کے گھر چھاپہ مارا گیا، نہ فیملی کو ہراساں کیا گیا، جمشید دستی کی اہلیہ نے دو روز قبل کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ان کی اہلیہ نے ریٹرننگ افسر کے سامنے ایسی کوئی شکایت نہیں کی۔

ایس ایچ او مظفر گڑھ کا کہنا تھاکہ اگر جمشید دستی کو کوئی شکایت ہے تو وہ متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button