اہم خبریںتازہ تریندنیا

امام مسجد سجدے کی حالت میں اللہ کے حضور پیش۔۔۔ویڈیو دیکھیں

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا میں نماز فجر کے دوران جواں سال امام مسجد سجدے کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی علاقے کلیمنتن کی مسجد میں نماز فجر کے دوران سجدے میں گئے امام صاحب کافی دیر تک نہ ا±ٹھ سکے تو موذن نے نماز مکمل کرائی۔

امام مسجد شیخ نفیس سعد سجدے کی حالت میں ہی جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

نمازیوں کا کہنا تھا کہ امام مسجد کی صحت بالکل ٹھیک تھی۔ نماز پڑھتے وقت ان پر اکثر رقت طاری ہوجایا کرتی تھی۔ وہ نیک اور رحمدل انسان تھے جو مسجد کا مکمل دھیان اور نمازیوں کا پورا خیال رکھتے ہیں۔

https://www.facebook.com/watch/?v=1113427599672644

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button