ڈھاکہ (اے ون نیوز) بنگلہ دیش کے برطرف ہونیوالےانٹیلی جنس چیف میجر جنرل ضیا الحسن کو ملک سے فرار کی کوشش میں طیارے سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ ایئرپورٹ کے رن وے پر اڑان کے لیے تیار امارات کے طیارے کو ہنگامی طور پر رن وے سے واپس بورڈنگ برج لایا گیا اور تلاشی لی گئی،طیارے سے ایک مسافر کو حراست میں لے کر طیارے کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔
گرفتار شخص میجر جنرل ضیاالحسن ہیں جو انٹیلی جنس چیف تھے،میجر جنرل ضیا الحسن کو گزشتہ روز ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔ وہ مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔تاحال ان کے اہل خانہ اور بنگلادیشی فوج کی جانب سے میجر جنرل ضیاالحسن کی گرفتاری کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔