کوئٹہ (اے ون نیوز)کوئٹہ میں مکان پر چھاپہ، ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد
ایف آئی اے نے کوئٹہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈالر سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ہزارہ ٹاؤن میں مکان پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد کر لیے ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دوران کارروائی 2 ملزمان آغا اعجاز اور مشتاق خان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان افغان شہری ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔