کراچی(اے ون نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 80 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 18 پیسے مہنگا ہو کر282روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 270 تک آ سکتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 100 انڈیکس 172 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 758 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔