اہم خبریںتازہ تریندنیا

دبئی ، ہفتےکو فضائی دفاعی کارروائی کا ملبہ گرنے سے شہید پاکستانی کی شناخت ہوگئی

دبئی(اے ون نیوز)دبئی میں فضائی دفاعی کارروائی کا ملبہ گرنے سے شہید پاکستانی کی شناخت مظفر علی نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق دبئی میں حالیہ حملوں کے نتیجے میں اب تک 2 پاکستانیوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

حکام کے مطابق دبئی کے علاقے البرشا میں ہفتہ کی شام فضائی دفاعی کارروائی کے دوران ملبہ گرا تھا، ملبے کی زد میں آکر مظفر علی جان کی بازی ہار گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہےکہ مظفر علی دبئی میں بطور ڈرائیورکام کر رہا تھا اور اس کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button