اہم خبریںتازہ تریندلچسپ

دولہن نے بچی کو تھپڑ جڑ دیا۔۔۔ویڈیو دیکھیں

لاہور (اے ون نیوز) دلہن نے ساتھ بیٹھے بچے کو تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شادی کی تقریبات کے دوران اکثر مضحکہ خیز واقعات پیش آتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جاتے ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین بے ساختہ قہقہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔

مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر اظہار احمد کے پیج سے شیئر کی گئی جس میں مسکرانے کی ایموجیز کے ساتھ برائیڈل اور وائرل کے ہیش ٹیگ استعمال کیے گئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن صوفے پر بیٹھی ہوئی ہے اور قریب ایک بچہ بھی موجود ہے جو بے دھیانی میں دلہن کے عروسی لباس پر بیٹھا ہوا ہے۔دلہن بار بار اٹھنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن بچے کے بیٹھے ہونے کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرپاتی۔

اچانک ہی دلہن غصے میں آجاتی ہے اور بچے کو تھپڑ رسید کردیتی ہیں جس کے نتیجے میں بچہ نیچے گر جاتا ہے اور رونا شروع کردیتا ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/C2MbT03PIba/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button