اہم خبریںتازہ ترین

مسجد الحرام میں ختم القرآن کی دعا ،زائرین کے ریکارڈ ٹوٹ گیا

مکہ مکرمہ(ثنا بشیر)حرمین شریفین میں 29 ویں شب میں ختم القرآن کا فقید المثال اجتماع ہوا جبکہ مسجد نبوی میں بھی تراویح کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے۔

مسجدالحرام میں ختم القرآن کے بعد امام حرم شیخ عبدالرحٰمن السدیس نے رقت آمیز دعا کرا ئی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں 29 ویں تراویح اور ختم القران کی دعا میں مجموعی طور پر30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔


سعودی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کی 29 ویں شب مسجد الحرام میں ختم قرآن کی دعا میں 25 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ دعا کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، امام حرم شیخ عبدالرحٰمن السدیس نے امت مسلمہ خصوصاً سعودی عرب اور مسلم ممالک کے لیے دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں آج شام عید کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے ،13 ممالک سے تعلق رکھنے والے فلکی علوم کے 25 ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المباک 30 روز کا ہوگا ، عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button