اسلام آباد(اے ون نیوز)الیکشن کمیشن نے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اے ون ٹی وی کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے،انتخابات کے شیڈول اور انتخابات کی تاریخ سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ مشاورت کرے گا، آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر مشاورت کرے گا، حلقہ بندیوں اور ووٹرز کی فہرستوں امور پر بھی مشاورت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں آیندہ چند روز میں شروع ہوں گی، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف ،اے این پی سے مشاورت کرے گا، ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی ، جے یو ائی ایف سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔