اسلام آباد(اے ون نیوز)کابینہ نے فو ج اور سول آرمڈفورسز کےلئے پیرا پانچ کی منظوری دی ،سمری کے پیرا پانچ کے تحت ایک لاکھ 67 ہزار 733 اہلکار مانگے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی سکیورٹی کےلئے پانچ لاکھ 35ہزار 402 اہلکار مانگے تھے ،پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کیلئے ایک لاکھ 67 ہزار733 اہلکاروں کی قلت کا سامنا تھا ،وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کی درخواست پر کمی پورا کرنے کیلئے فوج کی منظوری دی ۔
پنجاب ،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کیلئے3لاکھ 67 ہزار 669 سکیورٹی اہلکار دستیاب تھے ،اسلام آباد میں 4500، پنجاب میں 1 لاکھ 30 ہزار سکیورٹی اہلکار پولنگ ڈے پر سکیورٹی کیلئے موجود، سندھ میں ایک لاکھ پانچ ہزار، کے پی کے میں 89 ہزار 959 اہلکار کی منظوری،بلوچستان میں 38 ہزار 210 صوبائی سیکیورٹی اہلکار دینے کی حامی بھری ،چاروں صوبوں نے سکیورٹی اہلکاروں کی کمی سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا۔