اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

شیر افضل مروت کتنے ووٹوں سے جیتے ہیں؟تفصیلات جانیں

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار  شیر افضل خان مروت حلقہ این اے 41 لکی مروت سے کامیاب ہوگئے۔

عام انتخابات میں گزشتہ روز پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 41 لکی مروت کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔حلقہ این اے 41 لکی مروت کے تمام  409 پولنگ اسٹیشنز کے  غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت 117395 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

آزاد امیدوار سلیم سیف اللہ خان 46070 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button