اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کی تقرریاں کر دیں

اسلام آباد (اے ون نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں جنرل الیکشن کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کی تقرریاں کر دیں۔

پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی کیپٹن ریٹائرڈ وسیم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور تعینات ہو گئے، لاہور میں صوبائی اسمبلی کے 29 حلقوں میں ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کر دی گئی۔

پی پی 144 سے لے کر پی پی 173 تک لاہور کے حلقوں میں الیکشن ہو گا، مجموعی طور پر پنجاب کے 297 حلقوں میں بیورو کریسی کو ریٹرننگ افسران تعینات کیا گیا ہے۔

اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے چیف الیکشن کمشنر پنجاب ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں جس نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button