اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے 10 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا

ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ اپنی کمپنی ٹیسلا کے 10 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نےاتنی بڑی تعداد میں ملازمین کی برطرفی کی وجہ کمپنی کو ہر 5 سال بعد منظم کرنےاور ترقی دینے کی کوشش ہے، ایلون مسک نے کہا کہ کمپنی کی ترقی کے لیے لاگت میں کمی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے اور اس کے لیے ہر پہلو کو دیکھنے کے بعد 10 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ایلون مسک کے بقول ملازمین کی برطرفی میرے لیے ہمیشہ سے تکلیف دہ عمل رہا ہے لیکن اس کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں۔ دوسری جانب ایلون مسک کے اس  بیان کے بعد ٹیسلا کے سینئر نائب صدر سمیت دو بڑے عہدیداروں نے استعفی دیدیا۔ یاد رہے کہ ٹیسلا آئندہ برس کی دوسری ششماہی میں روبوٹیکسی لانچ کرنے والی ہے جس کی قیمت 25 ہزار ڈالرز تک ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button