لاہور(اے ون نیوز)لاہور میں آنکھوں کی بیماری پھیلنے کی وجہ سامنے آ گئی،مقامی ٹیکنیشن کا تیار کردہ انجکشن آنکھوں کو متاثر کرنے لگا
اویسٹن انجکشن لگانے والی مریضوں کی بڑی تعداد ہسپتالوں میں داخل .
اویسٹن انجکشن سے آنکھوں کے اندر شیدید انفیکشن پھیلنے لگی ،اویسٹن انجکشن شوگر کے مریضوں کی متاثرہ آنکھوں میں استعمال کیا جاتا ہے،وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایکشن لیتے ہوئے سٹاک مارکیٹ سے منگوانے کا حکم دے دیا .
پیپلز پارٹی رہنما چودھری منظور کے بھائی سمیت دیگر درجنوں مریض متاثر،معروف آئی سرجن پروفیسر اسد اسلم نے محکمہ صحت کو آگاہ کردیا.
پروفیسر اسد اسلم نے کہا ہے کہ اویسٹن انجکشن سے مریضوں کی بینائی متاثر ہورہی ہے،مقامی نوید نامی ٹیکنیشن اچھے طریقے سے تیار نہیں کر پارہا ،بہتر انجکشن کے لیے شوکت خانم سے اویسٹن انجکشن کی خریداری کی جائے،محکمہ صحت کو اس انجکشن کے بارے خط لکھ رہا ہوں.